6 اکتوبر 2017 - 17:31
ظریف کی مرحوم جلال طالبانی کے جنازے میں شرکت، عراقی سالمیت اور وحدت پر زور

ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' جمعہ کے روز سابق عراقی صدر مرحوم 'جلال طالبانی' کے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے ایک بار پھر عراقی کی جغرافیائی سالمیت کے تحفظ اور قومی اتحاد پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' جمعہ کے روز سابق عراقی صدر مرحوم 'جلال طالبانی' کے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے ایک بار پھر عراقی کی جغرافیائی سالمیت کے تحفظ اور قومی اتحاد پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، عظیم عراقی رہنما جلال طالبانی جو مام جلال (چچا جلال) کے لقب سے مشہور تھے کا جنازہ آج ہوا جس میں اعلی عراقی اور کرد قیادت سمیت اسلامی جمہوریہ ایران اور مختلف غیرملکی رہنما شریک تھے.

محمد جواد ظریف نے اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عراقی قوم بالخصوص کرد برادری کا دیرپا دوست ہے اور بعض لوگوں کی غلطی سے کرد برادری کو الگ رکھتا ہے.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عراقی علاقے کردستان کے تمام افراد مام جلال (مرحوم جلال طالبانی) کے مقاصد کو جاری رکھیں گے جس کا اصل مقصد عراقی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ ہے.

ظریف نے کہا کہ مرحوم طالبانی ہمیشہ ایرانی اور عراقی قوم کے درمیان ایک انمول شخصیت کے طور پر جانے جائیں گے.

یاد رہے کہ سابق عراقی صدر مرحوم جلال طالبانی منگل کے روز جرمنی کے ایک اسپتال میں 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے.

جلال طالبانی عراق کے پہلے غیر عرب (کُرد) صدر تھے جو 2005 کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے، انھوں نے جسمانی علالت کی بنیاد پر صدارت کا عہدہ 2014 میں چھوڑا.

جرمنی کے ایک اسپتال میں زیر علاج طالبانی نے بغداد یونیورسٹی سے اپنی قانون کی ڈگری مکمل کی اور چودہ سال کی عمر میں انھوں نے سیاست میں قدم رکھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲